White Chicken Tikka Recipe In Urdu

وائٹ چکن تکہ (INGREDIENTS)
مرغی 4 ٹکڑے ۔۔ ایک کلو
سکہ ۔۔۔4 کھانے کے چمچ
پسی ہری مرچ ۔۔ 2 کھانے کے چمچ
سفید مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کچری پاؤڈر ۔۔ ایک چائےکا چمچہ
گھی ۔۔ دو کھانے کے چمچ
بھونا کٹا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پیاز ۔۔ ایک عدد
بادام کا پیسٹ ۔۔ 2 کھانے کے چمچے
ادرک لہسن ۔۔ 1 کھانے کا چمچہ
کریم ۔۔ 1 پیکٹ

METHOD
چکن کے ٹکڑوں کو دھو کر کٹ لگائیں۔ اب اس میں سرکہ نمک، سفید مرچ، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن، کچری پاؤڈر اور پگھلا ہوا گھی ڈال کر میری نیٹ کر کے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز اور میری نیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔ آدھا کپ کریم میں بادام کا پیسٹ ملا کر چکن میں مکس کر کے مزید پانچ منٹ تک دم لگائیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*