ایک وٹامن جس کی جسم میں کمی مسلسل سردرد کا باعث بنتی ہے

اگر کبھی کبھار سرمیں درد ہو تو ہم کوئی دوائی کھاکر اس پر قابو پالیتے ہیں لیکن اگر ایسا مستقل بنیاد پر ہوتو پھر یقیناًہمارے جسم میں کسی ایک ایسی وٹامن کی کمی ہے جس کی وجہ سے بار بار سردرد یا میگرین (درد شقیقہ)کی شکایت ہورہی ہے ۔

حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرہمارے جسم میں وٹامن بی کی کمی رہے تو اکثر ہمارے سر میں درد رہنے لگتی ہے ۔ تحقیق میں 52ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا جن کے سرمیں اکثر درد رہتی تھی یا انہیں میگرین کا مسئلہ درپیش تھا ۔ماہرین نے ان میں سے آدھے افراد کو وٹامن بی والی غذائی دیں اور یہ بات مشاہدے میں آئی کہ جن لوگوں نے وٹامن بی کھائی ان کے سردردمیں50فیصد کمی واقع ہوئی ۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے تو آپ کو بھی چاہیے کہ وٹامن بی6، بی12اور فولک ایسڈ کو زیادہ استعمال کریں ۔ آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائی بکثرت کھائیں جن میں اوپر بیان کی گئیں وٹامنز موجود ہوں ۔ ایسی غذائیں ذیل میں بتائی جارہی ہیں تاکہ ان کے استعمال سے آپ آئندہ سردرد سے محفوظ رہ سکیں ۔

خشک اور تازہ پھل ، پالک ، انڈے ، مچھلی ، گوشت، چاول ، مرغی ، کلیجی ، دہی ، دودھ ، مونگ پھلی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*