Top 5 Winter Fruits to Eat This Season

باہی :
باہی دیکھنے میں ناشپاتی جیسا لگتا ہے ۔ یہ انتہائی طاقتور پھل ہے جو تھوڑے سے عرصے کے لئے دستیاب ہوتا ہے ۔ فائبر اور وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل توانائی کا خزانہ ہے ۔ یہ نزلہ ، زکام ، دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ باہی خرید لائیں اس سے پہلے کہ ختم ہوجائیں اور آپ کو اگلے سیزن کا انتظارکرنا پڑے۔
جاپانی پھل :
ٹماٹر جیسا جاپانی پھل بہت سے فائدوں سے بھرا پڑا ہے ۔ یہ خزاں کے موسم میں آنا شروع ہوتا ہے اور سردیوں میں بھی دستیاب ہوتا ہے ۔ دل کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہے ۔ شوگر کنٹرو ل کرتا ہے ، نزلہ تیز کرتا ہے ، وزن کم کرنے میں مددکرتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔
گریپ فروٹ :
گریپ فروٹ ایک بہتر ترش پھل ہے ۔ اس کے اندر وٹامن سی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ یہ سرخی مائل پھل وٹامن سے اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے ۔ قوت مدافعت میں اضافے کے لئے خاص طور پر جانا جاتا ہے یہ مسوڑھوں کوصحت مند رکھتا ہے کینسر سے بچانے میں مددگار اور میٹابولز کو بہتر بناتا ہے ۔
کینو :
موسم سرما میں کوئی اور پھل کھائیں نہ کھائیں لیکن ہم کینو ضرور کھاتے ہیں ۔ اس کے بہت سے فائدوں میں کچھ قابل ذکر یہ ہیں ۔ اس میں موجود وٹامن سی کینسر اور دل کی بیماریوں کے لئے مفید ہے ، مختلف اقسام کے انفیکشنز سے محفوظ رکھتا ہے ، جلد کی حفاظت کرتا ہے اور کولیسٹرول سے بچاتا ہے ۔ قبض میں بھی مفید ہے ۔ سردیوں میں کینو کو نظر انداز نہ کریں بلکہ جی بھر کے کھائیں ۔
کھجور :
اکثر لوگ خریداری کے وقت کھجور کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن کھجور کے پاس آپ کے لئے بہت کچھ ہے ۔ یہ ایک مکمل غذا ہے ۔ نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے ، قبض کے لئے مفید ہے ، بینائی بہتر بناتا ہے اور توانائی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*