Shahi Gola Kabab Masala Recipe In Urdu

شا ہی گولا کباب مصالحہ (INGREDIENTS)
قیمہ ۔۔۔ ایک کلو
ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔ دوکھانے کے چمچ
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
پیاز ۔۔۔ دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ۔۔۔۔ دع چائے کے چمچ
گرم مصالہ پسا ہوا ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
کچا پپیتا پسا ہوا ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
دہی آدھی ۔۔۔ آدھی پیالی
ڈبل روٹی کے سلائس ۔۔۔ دو عدد
بادام ۔۔۔ آدھی پیالی
فریش کریم ۔۔۔ آدھی پیالی
کوکنگ آئل ۔۔۔۔ آدھی پیالی

METHOD
باریک پسا ہوا قیمہ لے کر اس میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، سفید زیرہ، گرم مصآلحہ، پپیتا، چار سے چھ بادام اور ڈبل روٹی ڈال کر پیس لیں۔ دو سے تین گھنٹے فریج میں رکھنے کے بعد اس میں دہی اور دو کھانے کے چمچ کو کنگ آئل شامل کریں۔ ایک سائز کے گول کباب بنا کر سیخوں پر لگالیں۔ دہکتے ہوئے کوئلوں یا گرل پر سینک لیں، جب پکنے پر آجائے تو ململ کے کپڑے یا نشوکی مدد سے کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔ سنہری ہونے پر کوئلوں سے ہٹا دیں اور احتیاط سے سیخ سے نکال لیں اور اوپر سے آدھا چھلا ہوا بادام لگادیں۔ کوئلوں یا گرل پر نہ سینکنے کی صورت میں کبابوں کو ہلکے سے چکنے کیے ہوئے نان اسٹک پین میں سینک لیں۔ پھر اس کا مصالحہ تیار کرنے کے لئے پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا سنہرا فرائی کریں۔ پھر اس میں پسے ہوئے بادام اور دو گولا کباب توڑ کر ڈالیں۔ کریم ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور اس میں گرل کئے ہوئے گولا کباب ڈال کر پانچ سے سساے منٹ دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر چاندی کے ورق سے سجائیں، نان اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*