Sarson Ka Saag Aur Makki Ki Roti Recipe In Urdu

سرسو کا ساگ اور مکئ کی روٹی (INGREDIENTS)
سرسو ساگ ۔۔ دو کلو
پالک ۔۔ ایک کلو
میتھی ۔۔ آدھا پاؤ
ہری مرچ ۔۔ دس سے پندرہ عدد
لہسن آٹھ سے دس جوئے
کٹی ادرک ۔۔ چار کھانے کے چمچ
دہی کی لسی ۔۔ ایک کپ
مکئ کا آٹا ۔۔ آدھا کپ
ثابت لال مرچ ۔۔ چھ سے آٹھ عدد
دیسی گھی ۔۔ ایک کپ
مکئ کی روٹی بنانے کیلے:
مکئ کا آٹا ۔۔ دو کپ
سفید آٹا ۔۔ 4/3 کپ
نمک ۔۔ حسب ذوق
دیسی گھی ۔۔ حسب ضرورت

METHOD
سرسوں کا ساگ، پالک اور میتھی کو کاٹ کر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر مکس کریں۔ اب اس میں لہسن، ہری مرچ اور نمک شامل کرکے گلنے تک پکائیں اور پھر اسے پیس لیں۔ اس کے اس میں دیسی گھی گرم کر کے اس میں ثابت لال مرچ، باریک کٹی ادرک اور پسا سرسوں کا ساگ ڈالیں اور بھونتے جائیں۔ پھر دہی کا لسی مکس کریں اور خشک ہونے پر چند کٹی ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ آخر میں مکئ کی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*