Safaid Chany Ke Faide In Urdu

سفید چنے کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد

چنا وٹامن سے بھرپور غذاہے اور یہ کئی طبی فوائد رکھتا ہے جب کہ اس میں فولاد ، وٹامن بی 6، میگنیشم ، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ چنا وزن کم کرنے کے لیے :
چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدر میں ملتے ہیں ، پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے ۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذاہے ، تحقیق کے مطابق جو خواتین و حضرات دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھتے ہیں ان کا وزن 8پونڈ تک کم ہوجاتا ہے ۔
چنا نظام ہضم کے لئے مفید : چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید ہے ۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹیریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انہیں قوی بناتا ہے ۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔
چنا کولیسٹرول کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے :
چنا اپنے مفید غذائی اجزاء کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں ،چنے میں فولیٹ اور میگنیشم کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ وٹامن خون کی نالیوں کو طاقتور بناتے اور انہیں نقصان پہنچانے والے تیزاب ختم کرتے ہیں ۔ نیز اس کے کھانے سے دل کا دورہ پڑے کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے ۔
چنا گوشت کا نعم البدل : چنے کو گندم کی روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو انسان کو گوشت یا ڈیری مصنوعات جتنی پروٹین ملتی ہے ۔
چنا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید : چنے اور دیگر دالیں کھانے والے ذیابیطس ٹو کا شکار نہیں ہوتے کیونکہ ان میں زیادہ ریشہ اور کم گلائسیمک انڈکس ہوتے ہیں جس کے باعث ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں ، اس عمل کی وجہ سے خون میں شکر کی مقدار ایک دم اوپر نیچے نہیں ہوتی بلکہ متوازن رہتی ہے ۔
چنا توانائی میں اضافے کا سبب بنتا ہے : چنے میں شامل فولاد میگنیز انسانی قوت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اسی لیے چنا حاملہ خواتین اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے بڑی مفید غذا ہے اور یہ انہیں مطلوبہ غذائیت فراہم کرتا ہے ، چنا ہڈیو اور سرطان جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *