Saans Ke Masail Ka Asan Gharelu Ilaj

سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے؟ جانیئے چند ایسے بہترین نسخے جو سانس سے جڑے مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں

جن لوگوں کو سانس کے مسائل کا اکثر سامنا رہتا ہے وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ سانس لینے میں قلت کس قدر شدید تکلیف اور مشکل کا باعث بنتی ہے سانس لینے میں تکلیف ہونے کی کئی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، آیئے اس کی وجوہات اور علاج پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

• سانس لینے میں تکلیف کی وجوہات

سانس کی قلت اور سانس لینے میں تکلیف کی عام وجوہات سیڑھیاں چڑھنا، خشک ہوا، سردی کا موسم، صحت کی بنیادی حالت یا پھر وزن کا بڑھا ہوا ہونا یا پھر ہوا کی آلودگی ہو سکتی ہے، یہ عارضی حالت سنگین نتائج کی شکل بھی اختیار کر سکتے ہیں اس لئے بروقت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے گھریلو نسخوں کا استعمال کرنا بہترین علاج میں سے ایک ہے۔ آیئے سانس لینے کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے آپ کو چند گھریلو نسخے بتاتے ہیں تاکہ بنا دوائیوں کا استعمال کرے آپ با آسانی اس مسئلے کو حل کر سکیں۔

• گھریلو نسخوں سے سانس کی تکلیف کا آسان علاج

• ادرک کی چائے

ادرک کی چائے آپ کو پرسکون کرنے میں مدد کر سکتی ہے یہ سانس کے انفیکشن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ادرک کی اینٹی سوزش خصوصیات پھیپھڑوں میں سوجن کو کم کرنے کے لیے بہترین ہیں، اس کے علاوہ اگر آپ کو کبھی کبھار سانس لینے میں دباؤ پڑتا ہے تو آپ ادرک کی چائے آزما سکتے ہیں اس سے سانس کی تازگی برقرار ہو گی اور سانس لینے میں آسانی ہوگی۔

• بلیک کافی

بلیک کافی ایئر ویز کے پٹھوں میں جکڑن کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، یہ دمہ کے مریضوں کے لیے بہت اچھی ہے یہ پھیپھڑوں کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے اور سانس کی تکلیف سے صحت یاب ہونے میں مدد کر سکتی ہے جب کبھی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد یا بھر بھاگنے کے بعد بہت زیادہ سانس چڑھے اور سانس لینے میں تکلیف ہو تو بلیک کافی استعمال کریں۔

• دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا

آپ کو اس بات ہر حیرت ہوگی لیکن جب کبھی بھی آپ کی سانس بہت زیادہ پھول رہی ہو اور سانس لینے میں شدید تکلیف ہو تو فوری ٹیک لگا کر کھڑے ہو جائیں یا ٹیک لگا کر بیٹھ جائیں اس سے سانس بحال ہوگی، آپ کی مسلز کو سکون ملے گا۔

• منہ بند کر کے ناک سے سانس لیں

مسلسل منہ کھول کر سانس لینا آپ کو سانس کی تکلیف میں مبتلا کر سکتا ہے جب سانس اُکھڑ رہی ہو اور سانس پھول رہی ہو تو ہونٹوں کو بند کر کے ناک سے سانس لیں یہ آپ کو گہری سانس لینے میں مدد دے سکتا ہے اور یہ طریقہ اپنا کر یہ آپ اس طرح سے سانس لینے میں آسانی کے لئے ورزش کر سکتے ہیں۔ اپنی کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے سیدھی پوزیشن پر فرش پر بیٹھ جائیں، اپنے منہ سے گہری سانس لیں اور 4-5 سیکنڈ تک انتظار کریں اس کے بعد اپنے ہونٹوں کو بند کر کے ناک سے 4 سیکنڈ تک سانس لیں اسے 10-15 بار دہرائیں تو سانس کی تکلیف دور ہو گی یہ ایک بہترین ورزش ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *