Roast Mutton Recipe In Urdu

روسٹ مٹن (INGREDIENTS)
گوشت سپر ——- آدھا کلو
لہسن ادرک پیسٹ —— دو کھانے کے چمچ
دہی —— چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ —— ڈیڑھ کھانے کا چمچ
بیسن —– دو کھانے کے چمچ
کچا پپیتا —— دو کھانے کے چمچ
پیاز —– ایک عدد
تیل —— آدھا کپ
ہرا دھنیا —— حسب ضرورت
ہری مرچ —— دو کھانے کے چمچ
نمک —— حسب ذائقہ

METHOD
گوشت کو دھو کر اس میں کچا پپیتا پسا ہوا٬ ادرک لہسن پیسٹ٬ نمک٬ کالی مرچ ٬ بیسن اور دہی ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں- تیل میں پیاز کو براؤن کر کے چورا کر کے گوشت میں ملا دیں- ہرا دھنیا اور ہری مرچ بھی پیس کر ملا دیں- مزید ایک گھنٹے میرینیٹ ہونے دیں پھر اوون کو پہلے سے گرم کے ایک سو اسی ڈگری پر بیس سے پچیس منٹ تک مٹن کو روسٹ کرلیں – گولڈن ہوجائے تو نکال لیں- لیمن سلاد اور ہری چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*