Rasmalai Recipe in Urdu

:رس ملائی اجزاء

کارن فلور.... 1چائے کاچمچ دودھ.... 2لیٹر کاجو.... 35گرام بادام.... 35گرام پستہ.... 35گرام زعفران.... 1چٹکی کنڈنسڈ ملک.... 1/2کپ پانی.... 4 کپ چینی.... 1 کپ لیموں کارس.... 3چائے کے چمچ  

:رس ملائی ترکیب

۔ایک پین میں دودھ (ایک لیٹر )لے کر اُبال لیں ۔ ۔اب اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ کی پھُٹکڑیاں بنا لیں ۔ ۔اب اس دودھ کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھا ن لیں اور ہلکا سا نچوڑ کر فالتو پانی نکال لیں ۔ ۔اب نچوڑی ہوئی پوٹلی کو دوبارہ تیس منٹ تک لٹکا لیں تاکہ مزید پانی نکل جائے ۔ ۔اب پھٹے ہوئے دودھ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں کا رن فلور ڈال دیں اور ہلکا سا ملائم کر لیں اور اس کے پیڑے بنا لیں ۔ ۔اب ایک پین میں پانی اور چینی لے کر اچھی طرح ہلا کر مکس کرلیں ۔ ۔اب چولھے کی آنچ کو تیز کر یں اور اس میں تیار کیے ہوئے پیڑے ڈال دیں ۔ ۔اب ڈھکن بند کر لیں اور اٹھارہ منٹ تک پکا کر نکال لیں ۔ ۔اب تیار شدہ پیڑوں کو ایک برتن میں ڈال کر تیار شدہ شیرے میں ڈپ کریں اور ٹھنڈا کرلیں ۔ ۔اب ایک پین میں دودھ (تین کپ )لیں اوراس میں کنڈنسڈ ملک ،پستہ ،کاجو اور بادام ڈال کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکالیں اور گاڑھا ہونے پر اُتار لیں (دودھ ملائی تیار ہے )۔ ۔اب ایک برتن میں پیڑے لیں اور اس پر تیار کی ہوئی دودھ ملائی ڈال دیں ۔ ۔آپکی مزیدار رس ملائی تیار ہے ۔ ۔پکانے کا وقت: 40 منٹ افراد: تین عدد     [pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *