Pinwheel Samosa

پن وہیل سموسہ

Pinwheel Samosa is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. Pinwheel Samosa provides you an awesome taste Recipes.

اجزاء

میدہ 2....-1/2کپ
پانی.... 1-1/2کپ
زیرہ.... ثابت 1چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ
اجوائن.... 1/2چائے کا چمچ
آلو.... 2عدد
گاجر.... 1عدد
مٹر.... 10گرام
پیاز.... 1عدد
ہری مرچ.... 2عدد
سبز دھنیا.... 5گرام
نمک.... حسبِ ذائقہ
چاٹ مصالحہ.... 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ
لا ل مرچ.... کُٹی ہوئی 1چائے کا چمچ
چکن.... 200گرام
پالک.... 200 گرام

ترکیب

۔ایک باؤل لیں اوراس میں میدہ ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،ثابت زیرہ ،اجوائن ،پانی ڈال کر مکس کرلیں اور پندرہ منٹ تک رکھ دیں ۔ ۔اب ایک باؤل لیں اوراس میں اُبلے ہوئے آلو ،اُبلی ہوئی گاجر ،اُبلے ہوئے مٹر ،پیاز ،سبز مرچ ،سبز دھنیا ،نمک ،لال مرچ کُٹی ہوئی ، چاٹ مصالحہ ،دھنیا پاؤڈر اورزیرہ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں ۔ ۔اب رتیار کی ہوئی سموسے کی ڈو کو بیلنے کی مددسے چکور شکل میں بیل لیں ۔ ۔اب اس پر اُبلی ہوئی پالک پھیلا لیں اوراس پر تیار شدہ سبزی کا پیسٹ اوراُبلا ہوا چکن ڈال کر رول کر لیں ۔ ۔اب اسے گول گول رِنگ کی شکل میں کا ٹ کر اس پر پانی ملا میدہ لگا لیں ۔ ۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیا ر شدہ رِنگز کو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔ ۔آپکے مزیدار پِن ویل سموسہ تیار ہیں ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *