Never Ever Reheat These 5 Foods

آلو :
آلو ایک غذائی اجزاء سے بھرپور سبزی ہے ۔ اگر یہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے رکھے ٹھنڈی ہوجائیں تو اس کے بوٹولزم بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں ۔ لہذا یاتو آپ بچے ہوئے آلوؤں کو فریج کے اندر رکھیں یا پھر دوبارہ گرم نہ کریں ۔
چکن :
چکن کا پرانا پکا ہوا کھانا معدے کے لئے نامناسب ہے ۔جب چکن ٹھنڈا ہوجاتا ہے تو اس کے پروٹینز کا مرکب بھی تبدیل ہوجاتا ہے اور جب اس کو گرم کیا جاتا ہے تو یہ ہاضمے کے مسائل بھی پیداکرتاہے ۔ چکن ٹھنڈا ہوجائے تو کوشش کریں کہ ٹھنڈا ہی کھائیں لیکن اگر گرم کرنا بھی چاہیں تو ہلکی آنچ پر زیادہ دیر لگا کر گرم کریں ۔
انڈا :
انڈا پروٹین سے بھرپور غذا ہے اور اس کو گرم کرکے استعمال کرنا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا پیٹ کے مسئلوں کو جنم دیتا ہے ۔
پالک :
پالک اور دیگر پتے والی سبزیوں کے اندر نائٹریٹس پائے جاتے ہیں جو ویسے تو نقصان نہیں ہیں لیکن جب دوبارہ گرم کئے جائیں تو یہ نائٹریٹس میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور پھر Nitrosaminesجو ہماری صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ۔ لہذا پالک کسی بھی شکل میں ہو، اس کو دوبارہ گرم کرکے استعمال نہ کریں ۔
چقندر :
چقندر کے اندر بھی نائٹریٹس پائے جاتے ہیں جو دوسری مرتبہ گرم کرنے پر صحت کے لئے نقصان دہ ہو جاتے ہیں ۔ چقندر اگرچہ دیگر سبزیوں کے مقابلے میں گرم کرنا کم خطرناک ہے لیکن اس کو ٹھنڈا ہی استعمال کرلیں تو بہترہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*