Nalli Biryani Recipe In Urdu

نلی بریانی

اجزاء:

•گوشت_____ آدھ کلو
•نلیاں_____ آدھ کلو
•چاول_____ ڈھائی پیالی
•نمک_____ حسب ذائقہ
•ادرک لہسن پسا ہوا_____ 1 کھانے کا چمچ
•پیاز_____ 3 عدد درمیانی
•دہی_____ 1 پیالی
•ٹماٹر_____ 3 عدد درمیانے
•پسی ہوئی لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ
•پسا ہوا دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ
•جائفل جاوتری_____ آدھ چائے کا چمچ
•بڑی اور چھوٹی الائچی_____ آدھ چائے کا چمچ
•خشک آلو بخارے_____ 4 سے پانچ عدد
•ہری مرچیں_____ 3 سے چار عد د
•ہرادھنیا_____ آدھی پیالی
•پودینہ_____ آدھی پیالی
•دودھ_____ آدھی پیالی
•زردے کا رنگ_____ آدھ چائے کا چمچ
•کوکنگ آئل_____ آدھی پیالی

ترکیب:

گوشت اور نلیوں کو صاف دھو کر باؤل میں رکھیں اور اسے ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ ،پسا ہوادھنیا اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرلیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں(درمیان میں اگر پانی خشک ہونے پر آجائیں تو ایک پیالی پانی اور شامل کردیں)۔
چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر رکھ لیں۔
آلو بخاروں کو دھوکر آدھی پیالی پانی میں بھگو کررکھیں اور گوشت گلنے پر اس میں ہری مرچوں کے ساتھ شامل کردیں۔
گلے ہوئے گوشت کو پھیلے ہوئے پین میں ڈالیں اور اس پر باریک کٹا ہوادھنیا پودینہ ڈالیں پھر ابلے ہوئے چاول ڈال کر دودھ میں ملا ہوا زردے کا رنگ ڈالیں اور آخر میں پسی ہوئی الائچی اور جائفل جاوتری چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *