Mulberry Fruit Advantages in Urdu

Mulberry and leaf on old wood

وہ ایک پھل جو پاکستان میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے لیکن ہم اس کی قدر نہیں کرتے۔

موسم گرما میں کئی مزیدار پھل آتے ہیں جن میں آم،گرما،جامن،خربوزہ اور تربوز شامل ہیں لیکن ایسا پھل بھی آتا ہے جس کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن ہم اسے اپنی لاعلمی کی وجہ سے زیادہ استعمال نہیں کرتے۔اس پھل کا نام شہتوت ہے اور پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں یہ پھل ہر سال وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پھل میں کئی طرح کے فوائد پائے جاتے ہیں اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے کے ساتھ کئی طرح کی بیماریوں سے بچارہتاہے۔اس میں وٹامن سی،کیروٹین،پیسٹین ،منرلزاور فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے ٹونسلز،کھانسی،بخار،ہیضہ،سردرد اور انفیکشن سے نجات ملتی ہے۔اس میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھتی ہے اور ہم مختلف طرح کی انفیکشنز سے محفوظ رہتے ہیں۔وٹامن سی کے علاوہ ان میں وٹامن اے اور ای بھی پائی جاتی ہے جو کہ جلد کےلئے بہت مفید ہے۔اس میں وٹامن کے اور بی کمپلیکس کی وجہ سے جسم میں فولک ایسڈ کی مقدار درست سطح پر رہتی ہے۔اس میں منرلزجیسے پوٹاشیم،میگنیزاور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔پوٹاشیم کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشرکنٹرول میں رہتا ہے اور ہمارے دل کی دھڑکن ٹھیک طرح کام کرتی ہے۔امید ہے کہ ان تمام فوائد کے بارے میں جان کر آپ قدرت کے اس انمول تحفے سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اور اسکا استعمال بڑھا دیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*