Mughal Karahi Recipe In Urdu

مغل کڑاہی (INGREDIENTS)
بکرے کا گوشت……………. 1/2کلو دہی …………. 1پاﺅ باریک کٹی پیاز……….. 1عدد تیز پتا …………. 1عدد اُبلے ٹماٹر ………… 3عدد کٹی ہر ی مرچ ……… 4عدد پسے اخروٹ ……. 25گرام لہسن 4-5جوے باریک کٹی ادرک …………1درمیانہ ٹکڑا تیل ………..1/4کپ پساگرم مصالحہ……… 1چائے کا چمچہ ہلدی ……….. 1چائے کا چمچہ پسی لا ل مرچ…….. 1کھانے کا چمچہ پسا دھنیا ……….. 1کھانے کا چمچہ پسی الائچی ………. 1/2چائے کا چمچہ نمک……… حسب ذائقہ

METHOD
پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے 1عدد باریک کٹی پیاز ، 1درمیانہ ٹکڑا باریک کٹی ادرک اور 4-5جوے لہسن ڈال کر پکائیں ۔ جب یہ لال ہوجائے تو اس میں 1/2کلو بکرے کا گوشت شامل کرکے خوب اچھی طرح بھون لیں ۔ پھر 1پاﺅ دہی میں 1/2چائے کا چمچہ پسی الائچی ، 1کھانے کا چمچہ پسا دھنیا ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ اور 1چائے کا چمچہ ہلدی کومکس کرکے کڑاہی میں ڈال کر 2سے 3منٹ پکائیں۔ اس کے بعد ایک سے ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ڈھک دیں اورپکنے دیں ۔ گوشت گل جائے تو اس میں 3عددا ُبلے اور کٹے ٹماٹر ، 25گرام پسے اخروٹ ، 1عدد تیز پتا اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے تیزبھنائی کرلیں ۔ آخر میں 1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*