Mooli Ke Kofte Recipe in Urdu

:کوفتہ بنانے کے اجزاء

بھنے ہوئے چنوں کا پائوڈر سفید مولی.... 1کلو نمک.... حسبِ ذائقہ ہلدی.... آدھا چائے کا چمچ سبز مرچیں.... 1کھانے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ سبز دھنیا.... 1کھانے کا چمچ

گریوی بنانے کے اجزاء: پیاز 1کپ ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ ہلدی آدھا چائے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ دہی 1کپ گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ ٹماٹر 1کپ مٹر آدھا کپ

:کوفتہ بنانے کے اجزاء

مولیوں کو چھیل کرگو ل شکل میں کاٹ لیں۔ پھر مولیوں کو گلنے تک ابال لیں اور کدو کش کر کے ان میں موجودپانی اچھے سے نچوڑ لیں۔ اب ایک باؤل میں مولیاں، ببھنے ہوئے چنوں کا پائوڈر، نمک، ہلدی، سبز مرچیں، لال مرچ پاؤڈر اور سبز دھنیا ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں او ر گول شکل میں کوفتے بنا لیں۔ گریوی بنانے کی ترکیب: ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں اور تھوڑا سا پکا لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔ اب اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر مکس کریں اور پھر مٹر ڈال کر تیز آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔ پھر اس میں دہی ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک مکس کریں۔ اب اس میں تیار کئے ہوئے کوفتے اور گرم مصالحہ ڈال کردس سے پندرہ منٹ پکائیں۔ پھر سبز دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں       [pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *