Mix Vegetable Biryani in Urdu

مکس ویجیٹیبل بریانی

Check out the tasteful Mix Vegetable Biryani recipe only at AllFoods. Find Rice Recipes & all the recipes. Mix Vegetable Biryani is famous for its best and great taste. Also you can check Mix Vegetable Biryani recipe in Urdu

اجزاء:


پیاز ----- ایک کپ
تیل ----- ایک کپ
گاجر ----- ایک کپ
آلو ----- ایک کپ
شملہ مرچ ----- ایک کپ
فرنچ بینز ----- ایک کپ
پھول گوبھی ---- ایک کپ
مٹر ----- ایک کپ
ٹماٹر ----- ایک کپ
ہری پیاز ---- آدھا کپ
ہرا دھنیا ----- آدھی گٹھی
پودینہ ----- آدھی گٹھی
ثابت ہری مرچیں ----- بارہ سے پندرہ عدد
ادرک لہسن پیسٹ ---- ایک کھانے کا چمچ
ابلے چاول ----- ایک کلو
ثابت گرم مصالحہ ---- حسب ضرورت
تیز پتہ ----- دو عدد
چھوٹی الائچی ----- چھ عدد
زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
بادیان کا پھول ------ تین عدد
پسی لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
پسی ہلدی ---- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
چکن کیوبز ----- دو عدد
پسا گرم مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
آلو بخارہ ---- آدھا کپ
لیموں کا رس ----- ایک چوتھائی کپ
فوڈ کلر (پیلا) ----- ایک چوتھائی کپ
کیوڑہ واٹر ----- ایک کھانے کے چمچ
دودھ ---- دو سے تین کھانے کے چمچ
سلاد ----- سرونگ کے لیے

ترکیب

ایک پین میں تین چوتھائی کپ تیل گرم کریں- پھر اس میں پیاز کو گولڈن براؤن کر کے آدھی پیاز نکال لیں- باقی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں- ساتھ ہی پسی لال مرچ٬ پسا دھنیا٬ پسی ہلدی٬ چکن کیوبز٬ نمک اور کٹے ٹماٹر شامل کر کے ساتے کریں- اب تمام سبزیاں کیوبز میں کاٹیں اور بلانچ کر کے تیار گریوی میں ڈالیں- آخر میں پسا گرم مصالح٬ بھنا کٹا زیرہ٬ پسی الائچی٬ پسی جائفل جاوتری٬ آلو بخارہ٬ لیموں کا رس٬ ہرا کٹا دھنیا٬ ہرا کٹا پودینہ اور ہری مرچیں شامل کر کے 2 سے 3 منٹ تک بھونیں- چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ٬ زیرہ٬ بادیان کا پھول٬ تیز پتہ اور نمک کے ساتھ ابالیں اور ایک کنی چھوڑ دیں- ایک بڑے برتن میں سبزیوں کی گریوی کی تہہ لگائیں- اوپر سے چاولوں کی تہہ لگائیں- آخر میں کیوڑہ٬ دودھ٬ زردہ رنگ اور تلی ہوئی پیاز شامل کر کے ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ تک دم پر رکھیں- تیار ہونے پر رائتہ کے ساتھ سرو کریں-

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *