Lauki Chana Dal Recipe in Urdu

:اجزاء

لوکی.... 1کلو دال چنا.... 1کپ ٹماٹر.... 1کپ پیاز.... 1کپ ادرک لہسن پیسٹ.... 1کھانے کا چمچ نمک.... حسبِ ذائقہ لال مرچ پاؤڈر.... آدھا کھانے کا چمچ ہلدی پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ ذیرہ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر.... 1چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر.... آدھا چائے کا چمچ سبز مرچیں.... 2کھانے کے چمچ سبز دھنیا گارنش کے لئے

:ترکیب

دال کو تین سے چار گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ اب ایک باؤل میں پانی آدھا چمچ ہلدی اور دال ڈال کر ستر فیصد پکنے تک پکائیں اور چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گر م کر کے اس میں پیاز ڈالیں اور تھوڑا سا بھون لیں۔ اب ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، نمک، آدھا چمچ ہلدی اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر پانچ سے آٹھ منٹ پکائیں۔ اب لوکی ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں،اگر ضرورت ہو تو پانی بھی ڈالیں۔

پھر دس سے پندرہ منٹ ڈھکن سے ڈھانپ دیں جب اچھی طرح پک جائے۔ اب اس میں دال، کالی مرچ، گرم مصالحہ، ذیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کرتین سے چار منٹ اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔ سبز مرچوں اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کریں اور پراٹھا کے ساتھ سرو کریں۔     [pt_view id="0f2090fpg4"]  

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *