Kishmish Wale Shami Kabab Recipe In Urdu

کشمش والے شامی کباب (INGREDIENTS)
قیمہ ایک کلو
دال چنا آدھا پاؤ
دار چینی ایک ٹکڑا
لونگ انڈے تین عدد
ابلا انڈہ ایک عدد
کشمش ایک بڑا چمچہ
پیاز تین عدد
لہسن پانچ جوئے
الائچی دو عدد
ادرک ایک عدد
زیرہ سیاہ ایک چمچ
نمک، گھی حسب ضرورت

METHOD
پسا ہوا قیمہ، کترا ہوا لہسن، پیاز کی پوتھی، ادرک ، دار چینی، الائچی لونگ ، دو سرخ مرچ، زیرہ سیاہ اور دال کو ملا کر اس میں دو گلاس پانی ڈال کر ابال لیں جب پانی خشک ہو جائے تو نمک چھڑک کر اتار لیں۔ اسے ٹھنڈاکر کے باریک پیس کر انڈوں میں ملا دیں۔ اب باقی سبز مرچ، پیاز کی دوسری پوتھی، ابلا ہوا انڈہ سب باریک کاٹ کر کشمش میں ملا دیں۔ اس کے بعد اس کی ٹکیاں بنا کر انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*