Khashkhash Ke 10 Fawaid

خشخاش کے 10 حیران کن فائدے جو آپ نہیں جانتے

خشخاش کے بیج سفید اورسیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طورپرسفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔پوست کے اندرسے جونہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔خصوصاًکوفتے جیسامشہورسالن تو خشخاش کے بغیر ادھوراسمجھاجاتاہے۔اسکے ساتھ ساتھ پیسٹری اورڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کااستعمال کیاجاتاہے۔
کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔خشخاش کاتیل بھی نکالاجاتاہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتاہے۔
خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم،میگنیز،آیوڈین،ذنک،تھیامن ،فولیٹ ،کیلشیم ،آئرن،فاسفورس ،اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اورفائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن
خصوصیات کے باعث دیگربیماریوں میں بھی مفید ہے۔
۱۔بھرپورنیند
خشخاش اورتربوز کے بیج ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔
۲۔سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کارس اورحسب ضرورت پانی ملاکرلگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۳۔دماغی صحت
خشخاش کاحریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کراستعمال کیاجائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
۴۔وزن میں کمی
اومیگاتھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *