How Much Water to Drink Hourly

Morning. Attractive woman with glass of water

پانی زندگی کا بنیادی ترین عنصر ہے اور روز مرہ افعال سر انجام دینے کے لئے اس کی مناسب مقدار کا استعمال بہت ضروری ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف لوبرو کی ایک تحقیق کے مطابق پانی کی روزانہ ضرورت کو بطریق احسن پورا کرنے کے لئے فی گھنٹہ 200 ملی لیٹر پانی پینا ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کم مقدار کی صورت میں ہم پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں اور اس کمی کی وجہ سے ہماری سوچنے سمجھنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے اور یہ کیفیت خطرناک مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق مجوزہ 200 ملی لیٹر فی گھنٹہ کی بجائے 25 ملی لیٹر فی گھنٹہ پانی پینے والوں میں ڈرائیونگ کے دوران غلطی کی شرح دو گنا بڑھ جاتی ہے۔یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو روزانہ تقریباً ڈیڑھ لیٹر جبکہ مردوں کو تقریباً دو لیٹر پانی روزانہ پینا چاہیے۔ ہمارے جسم کا دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے جبکہ ہمارا دماغ 78 فیصد پانی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پیاس محسوس ہو، سر درد محسوس ہو یا سستی کی کیفیت طاری ہو تو آپ کو پانی ضرور پینا چاہیے کیونکہ یہ باتیں پانی کی کمی کی علامت ہیں۔ پیشاب کی رنگت سے بھی پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر رنگت زردی مائل ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں ہے البتہ اس سے گہرا رنگ ہونے کی صورت میں پانی کا استعمال بڑھانا چاہیے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*