Garlic Mayo Wings

گارلک مایو ونگز

اجزاء


• ونگز_____ 12 عدد اسکن کے ساتھ
• ادرک پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
• لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
• لال مرچ_____ 1 سے 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
• کارن فلور_____ آدھا کپ
• انڈا_____ 1 عدد
• نمک_____ حسب ضرورت
• تیل_____ حسب ضرورت

ساس کے لئے

• مایونیز_____ 1 کپ
• لہسن_____ 4 جوئے کٹا ہوا
• نمک_____ حسب ذائقہ
• کالے زیتون_____ 2 سے 3 عدد

ترکیب

ونگز کو لہسن ادرک کے پیسٹ، لال مرچ، کارن فلور، انڈے اور نمک کے ساتھ تیس منٹ کے لئے میری نیٹ کرلیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں ونگز کو فرائی کرلیں یہاں تک کہ یہ کرسپی ہوجائیں اور گل جائیں۔ ساس کے لئے: ایک پین لے کر اس میں مایونیز ڈال دیں۔ پھر اس میں لہسن، نمک اور کالے زیتون ڈال کر مکس کرلیں اور چولہا بند کردیں۔ اب ساس کو ونگز کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔

Related Posts

1 thought on “Garlic Mayo Wings

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *