Fruit Chaat Ko Kala Hone Se Bachane Ka Tarika

اگر آپ کی بنائی ہوئی فروٹ چاٹ بھی ایسی کالی ہو جاتی ہے تو زبیدہ آپا کا یہ نسخہ اپنائیں اور فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچائیں
افطاری کے دسترخوان پر فروٹ چاٹ نظر نہ آئے تو کھانے کا مزہ ہی نہیں آتا ہے، کیونکہ فروٹ چاٹ ایک صحت مند اور ذائقہ دار افطاری ہے، اس کو کھانے سے جسم کو طاقت بھی ملتی ہے اور دن بھر کی تھکان دور بھی ہوتی ہے۔مگر فروٹ چاٹ بنا کر خواتین رکھ لیتی ہیں اور افطار کے وقت جب اس کو کھانے کے دسرتخوان پر سروو کیا جاتا ہے تو یہ کالی نظر آتی ہے اور بعض اوقات اس کا ذائقہ بھی عجیب لگنے لگتا ہے۔آج کے فوڈز میں زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی خاص ٹپ ہم آپ کو بتاتے ہیں جس سے نہ تو فروٹ چاٹ کالی ہوگی اور نہ ذائقہ خراب ہوگا۔

ٹپ:
٭ فروٹ چاٹ کو بناتے وقت جب سارے پھل کاٹ لیں اور انہیں ایک پیالے میں جمع کریں تو ساتھ ہی اس میں لیموں ، تھوڑا سا نمک اور دو چمچ دودھ ڈال کر مکس کردیں۔
اس طرح فروٹ چاٹ کالی نہیں ہوگی اور اگر آپ کسی پھل کا رس بھی اس میں شامل کردیں تو یہ ذائقے میں بھی اچھی ہو جائے گی اور کالی بھی نہیں ہوگی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*