دواجزاء جو جسم کی چربی پگھلائیں اور زہریلے مواد خارج کریں

وقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکٹھے ہوتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں ۔ کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل بھی فائدہ نہیں ہوتا ۔ لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہوجائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہوجائے گی ۔

یہ دو اجزاء لونگ اور السی کے بیج ہیں ۔
10گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو گرائنڈر میں اچھی طرح باریک پیس لیں ۔
ہر صبح ناشتے سے قبل کھانے کے دو بڑے چمچ گرم پانی میں حل کرکے پئیں ۔
تین دن کے استعمال کے بعد تین دن وقفہ دیں ۔
اس کا اسی طریقے سے مسلسل استعمال جاری رکھیں آپ خود کو پرسکون اور ہلکا پھلکا محسوس کریں گے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*