Dum Pukht Kabab in Urdu
دم پخت کباب

اجزاء:
بیف قیمہ ------ 750 گرام
تیل ----- فرائی کے لیے
پیاز کا پیسٹ ----- آدھا کپ
ثابت لال مرچ ----- دس سے پندرہ عدد
بھنا بیسن ----- ایک چوتھائی کپ
پپیتا پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا ------ ایک کھانے کا چمچ
خشخاش ----- ایک کھانے کا چمچ
سونف ----- ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ------ ایک کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ---- ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ----- آدھا چائے کا چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
دہی ----- ایک چوتھائی کپ
ادرک لہسن پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
کٹا ہرا دھنیا ----- ایک چوتھائی کپ
کٹی ہری مرچیں ----- ایک کھانے کا چمچ
رائتہ ----- سرونگ کے لیے
ہری چٹنی ------ سرونگ کے لیے
پراٹھے ----- سرونگ کے لیے
ترکیب:
تمام مصالحوں کو بھون کر پیس لیں- اب پسے مصالحوں کو بھنے بیسن کے ساتھ مکس کریں- قیمے کو پپیتے کا پیسٹ٬ نمک٬ ادرک لہسن کا پیسٹ اور بیسن کے مکسچر میں اچھی طرح مکس کر کے فریج میں 2 گھنٹے تک رکھیں- پھر اس میں دہی ملا کر مکس کر کے ہاتھوں کی مدد سے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں- ایک پین میں تیل گرم کر کے بالز کو فرائی کرلیں- ایک الگ پین میں ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر کباب کو پکائیں- جب کباب پک جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو رائتہ ٬ چٹنی اور سلاد کے ساتھ سرو کریں-