Desi Ghee ke Heran Kun Fawaid

روائتی یونانی طبی اور جدید سائنس کی ہزاروں سال کی تحقیق کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیسی گھی صحت اور کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک مفید جزو ہے یہاں پر دیسی گھی کے چند فوائد بیان کئے گئے ہیں ۔ کھانے کا ذائقہ دیسی گھی استعمال کرنے سے کھانے کے ذائقہ میں بہتری آتی ہے اور ہزاروں سال سے کھانے پکانے کے لئے گھی کا استعمال جارہا ہے جس میں پکانے سے کھانا خوش ذائقہ ہوجاتا ہے ، خراب نہیں ہوتا، اچھی کوالٹی کا دیسی گھی ریفریجریشن میں رکھنے بغیر بھی خراب نہیں ہوتا جبکہ گھی کے کچھ نمونے 100سال تک خراب نہیں ۔

گھی مکھن سے تیار کیا جاتا ہے جس میں دودھ سے دھی اور پھر مکھن تیا ر کیا جاتا ہے ۔گھی میں وٹامن اے ڈی اور ای ، وافری مقدار میں پائے جاتے ہیں جو استعمال کے بعد براہ راست جسم کو کاربوہائیڈریٹ فراہم کرتا ہے اور جسم میں توانائی اور وزن فراہم کرنے کا کام کرتا ہے ۔ گھی میں موجودہ غذائیت براہ راست جگر کے لئے مفید ہے اور آسانی سے جسم میں جذب ہوجاتی ہے ۔ گھی میں درمیانی درجے کے فیٹی ایسڈ کی بھی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے جو جسم میں توانائی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔ وزن میں کمی : دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ توانائی کے نظام کو متوازن رکھنے ، چربی جلانے اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

مدافعتی نظام اور نظام انہضام:
دوسروں تیلوں کے برعکس گھی میں موجود ایسڈز آنتوں میں بیکٹیریا جمع نہو ہونے دیتا اور اس میں موجود فائبر مدافعتی اور نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے ۔ جدید تحقیق کے مطابق گھی جسم میں نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور اس میں موجود ایسڈ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔

سوزش اور کینسر :
محققین کے مطابق گھی میں موجود اجزاء جسم کی سوزش ختم کرتے ہیں جبکہ کینسر سے بچانے میں بھی گھی کا استعمال معاون ہے ۔ روائتی ادویات میں گھی ہزاروں سال سے سوزش کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔

ادویات کی تیاری :
روائتی طبی اور یونانی ادویات میں ہزاروں سال سے گھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہیکہ یونانی اور طبی ادویات چونکہ جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں اور گھی ان میں جذب ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
گھی کو تیار کرنے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے گھی مکھن کو پگھلا کر حاصل کیا جاتا ہے جومناسب طور پر ذخیرہ کرنے سے کئی ماہ تک قابل استعمال رہتا ہے ۔ اگر اسے ریفریجریٹر میں ذخیرہ کیا جائے تو سالوں تک یہ قابل استعمال رہتا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*