Dama Ka Asan Gharelu Ilaj

اکثر افراد موسم سرما اور خشک موسم کے آتے ہی دھول مٹی والی ہوا کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں ایسے موسم میں دمہ کے مریض بھی مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں، لیکن ہر چیز کا کوئی نہ کوئی علاج ضرور ہوتا ہے۔

دمہ کی بیماری میں مبتلا اور خشک موسم میں مٹی ہونے والی الرجی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے قدرت کا بہترین تحفہ گُلِ زوفہ آپ کے لئے بہترین جڑی بوٹی ہے اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے آیئے جانتے ہیں حکیم شاہ نظیر کا بتایا ہوا بہترین گھریلو علاج۔
دمہ اور مٹی سے ہونے والی الرجی سے نجات کے لئے گُلِ زوفہ کا استعمال
• روزانہ صبح اور شام میں دو مرتبہ ڈیڑھ کپ میں ایک کھانے کا چمچ گُلِ زوفہ شامل کریں اس پانی کو اتنا پکائیں کہ یہ ایک کپ رہ جائے۔
• اب اسے چھان کر گرما گرم پی لیں، گُلِ زوفہ کا قہوہ بنا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے مٹی سے ہونے والی الرجی دمہ اور سانس سے جڑے تمام ایسے مسائل جو سردی اور خشک موسم میں پیش آتے ہیں دور ہو جائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*