Dal Keema Recipe

دال قیمہ

Dal Keema Recipe

دال قیمہ

اجزاء:

•بیف قیمہ_____ آدھ کلو
•دال چنا_____ 600گرام
•ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ آدھا کپ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1کھانے کا چمچ
•چوپڈ پیاز_____ 1کپ
•چوپڈ ٹماٹر_____ 1کپ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
•ذیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرروت
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•سبز مرچیں_____ گارنش کے لئے
•ادرک_____ گارنش کے لئے
•تازہ دھنیا_____ گارنش کے لئے

ترکیب:

ایک باؤل میں دال چنا دو سے تین گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب ایک باؤل میں پانی، ہلدی اور بھگوئی ہوئی دال ڈال کر اسی فیصد پکنے تک پکائیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک تھوڑا پکا لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں قیمہ، ہلدی، ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
اب اس میں پکی ہوئی دال، گرم مصالحہ، سبز مرچیں اور ادرک ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
دھنیے سے گارنش کر کے پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *