Cumin Seeds (Zeera) Weight Loss

زیرہ سے پیٹ کم کرنے کا طریقہ

اکثر لوگوں کا پیٹ تربوز کی طرح لٹکا ہوا ہوتا ہے اور اس کو کم کرنے کے لیے کئی جتن کئے جاتے ہیں جن سے کوئی خاطرخواہ افاقہ نہیں ہوتا ۔
ذیل میں حکیم شاہ نذیر ایک ایسا ٹوٹکہ بتارہے ہیں جس کے صرف دو ماہ کے استعمال سے لٹکاہوا پیٹ کمر کے ساتھ لگ جائے گا۔

اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔
سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
سونف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
برگ سداب ۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
اجوائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام

بنانے کا طریقہ
تمام اجزاء کو مکس کرکے باریک پاؤڈر بنالیں ۔

استعمال کا طریقہ
آدھ چائے والا صبح ناشتے اور رات کھانے سے پہلے سادہ پانی کے ساتھ ۔
دو مہینوں تک مسلسل استعمال کریں ۔
انشاء اللہ لٹکا ہوا پیٹ کمر کے ساتھ لگ جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*