Coconut Zarda Recipe in Urdu

:اجزاء

چاول.... 700گرام چینی.... 2کپ سبز الائچی.... 11عدد لونگ.... 6عدد دودھ.... 1چوتھائی کپ کٹا ہوا ناریل.... 100گرام ناریل سلائس.... 50گرام کروندامربہ.... 50گرام خشک کھجوریں.... 100گرام

لال اور سبز اشرفی.... 100گرام کشمش.... 50گرام پیلا کھانے کا رنگ.... 1چائے کا چمچ دیسی گھی.... 1چوتھائی کپ کھویا.... 100گرام کھانے کا تیل.... 3کھانے کے چمچ  

:ترکیب

چاولوں کو ایک گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ اب اس میں پانی، کھانے کا رنگ، خشک کھجوریں اور پانچ الائچیاں ڈال کر چاول ستر فیصد پکنے تک پکائیں۔ پھر ایک پین میں دیسی گھی، لونگ اور سبز الائچیاں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔

اب اس میں آدھے پکے ہوئے چاول اور ایک کپ چینی چھڑک دیں۔ پھر دوبارہ آدھے پکے ہوئے چاول اور ایک کپ چینی چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ سٹیم کر لیں۔ اب اشرفی، انگور، کشمش، کھویا، خشک کھجوریں، ناریل سلائس اور کٹا ہوا ناریل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور سٹیم کریں۔ مزیدار کوکونٹ زردہ تیار ہے۔     [pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *