Chicken Tikka Pizza Recipe Urdu

چکن تکہ پیزا

:اجزاء


چکن بونلیس.... تین سو گرام
مہران سرکہ.... دو کھانے کے چمچ
مہران چکن تِکہ مصالحہ.... چار کھانے کے چمچ
انڈہ.... آدھا انڈا
چینی.... دو کھانے کے چمچ
مہران نمک ....حسبِ ذائقہ
خشک دودھ ....ایک کھانے کا چمچ
ییسٹ.... ایک چائے کا چمچ
سوجی.... دو کھانے کے چمچ
دیسی گھی.... ایک کھانے کاچمچ
کھانے کا تیل.... ایک کھانے کا چمچ
پانی.... حسبِ ضرورت
میدہ.... تین سو گرام
مہران چلی گارلک سوس.... دو کھانے کے چمچ
اوریگانو.... ایک چائے کا چمچ
پیاز.... آدھا پیاز
ٹماٹر.... آدھا ٹماٹر
سبز شملہ مرچ ....آدھی شملہ مرچ
کالا زیتون.... پندرہ گرام
سبز مرچ.... دو عدد
موزریلہ چیز.... ڈھائی سو گرام

:ترکیب

۔ایک پین میں چکن لیں اور اس میں مہران سرکہ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔ ۔اب اس میں مہران چکن تِکہ مصالحہ اور کھانے کاتیل ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔ ۔اب ایک برتن میں میدہ لیں ارو اس میں انڈے ،چینی ،مہران نمک،خشک دودھ ،ییسٹ،سوجی ،گھی ،کھانے کاتیل اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے گوندھ لیں ۔ ۔اب بیلنے پر میدہ ڈال کر گوندھے ہوئے مکسچر کی ڈو بنا لیں ۔ ۔اب سانچے پر کھانے کا تیل لگائیں اور تیار کی ہوئی ڈو کو سانچے پر رکھ کر تیس منٹ تک ڈھک کر رکھ دیں ۔ ۔ٍاب اس پر مہران چلی گارلک سوس ،پیاز ،موزریلہ چیز ،تیار کیا ہوا چکن ،موزریلہ چیز، اوریگانو ،پیاز ٹماٹر سلائس ،سبز شملہ مرچ ، کالا زیتون ، سبز مرچ اورموزریلہ چیز ڈال کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ اوون بیک کر لیں ۔ آپکا مزیدار چکن تِکہ پیزا تیار ہے ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *