Chicken Handi Recipe In Urdu

چکن ہانڈی

چکن ہانڈی

اجزاء:

•چکن_____ آدھ کلو
•تیل_____ آدھ کپ
•پیاز کا پیسٹ_____ 1 کپ
•لہسن ادرک کا پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•دیگی مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•ہلدی پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•دہی_____ 4 کھانے کے چمچ
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ بُھنا اور کٹا ہوا
•کالی مرچ_____ 1 چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
•قصوری میتھی_____ 1 کھانے کا چمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
•مکھن_____ 1 چوتھائی کپ
•ہرا دھنیا_____ 1 چوتھائی گٹھی
•ہری مرچ_____ 4 سے پانچ عدد
•ادرک_____ 1 کھانے کا چمچ کٹی ہوئی

ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کو تیز آنچ پر پکالیں۔
جب تھوڑا نرم ہو جائیں تو پلیٹ میں نکال لیں۔
اب پیاز کا پیسٹ، لہسن ادرک کا پیسٹ، پسی لال مرچ، دیگی مرچ، ہلدی پاؤڈر، نمک اور دہی کو فرائی کریں۔
اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر پکالیں۔
پھر اس میں زیرہ، کُٹی کالی مرچ اور قصوری میتھی ڈال کر پکالیں۔
پھر کریم اور گرم مصالحہ ڈال کر پکالیں۔
اب اس کے اوپر مکھن ڈال دیں۔
اب ڈش آؤٹ کرکے ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ سرو کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *