Chicken Changezi Recipe in Urdu

:اجزاء

– چکن.... سات سو پچاس گرام

– قصوری میتھی.... ایک چائے کا چمچ

– نمک.... حسبِ ذائقہ

– سبز مرچ.... چار عدد

– گرم مصالحہ پاؤڈر.... ایک کھانے کاچمچ

– سبز دھنیا.... دس گرام

– لال مرچ پاؤڈر.... ایک کھانے کا چمچ

– کریم.... تین کھانے کے چمچ

– دہی.... تین کھانے کے چمچ

– چاٹ مصالحہ.... ایک کھانے کا چمچ

– مچلز لیموں کا رس.... ڈھائی کھانے کے چمچ

– دھنیا پاؤڈر.... ایک کھانے کا چمچ

– مچلز لہسن پیسٹ.... ڈیڑھ کھانے کا چمچ

– ٹماٹو پیوری.... پانچ ٹماٹر

– مچلز ادرک پیسٹ.... ڈیڑھ کھانے کا چمچ

– دودھ.... آدھا کپ

– مچلز ٹماٹر پیسٹ.... دو کھانے کے چمچ

– کاجو.... پچاس گرام

– دیسی گھی.... آدھا کپ

– پیاز.... ایک عدد

 

:ترکیب

ایک باؤ ل میں چکن لیں اوراس میں نمک،گرم مصالحہ پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر ،دہی ،مچلز لیموں کا رس، مچلز لہسن پیسٹ(آدھا کھانے کا چمچ)، مچلزادرک پیسٹ(آدھا کھانے کا چمچ) اورٹماٹو پیسٹ ڈال کر ملائیں اورتیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔

۔اب ایک پین میں دیسی گھی (دو کھانے کے چمچ)لیں اور اس میں پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا کر کاجو ڈال دیں اورلائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔

۔اب ایک گرائینڈر میں براؤن پیاز لیں اور اس میں دودھ ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔

۔اب ایک پین میں تیار کیاہوا چکن لے کر دو سے تین منٹ تک پکا کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھیں اور پانچ سے سات منٹ تک بھُونائی کر لیں ۔ ۔اب ایک پین میں دیسی گھی(دو کھانے کے چمچ)لیں اور اس میں مچلزلہسن پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،مچلز ادرک پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،ٹماٹو پیوری ،پیاز کاجو پیسٹ ،نمک ،دھنیا پاؤڈر ،چاٹ مصالحہ اور کریم ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک پکا ئیں اور پکا ہو اچکن ڈال کردو سے تین منٹ تک بُھونائی کرکے گارنش کر لیں ۔

آپکی مزیدار چکن چنگیزی تیار ہے

   

[pt_view id="0f2090fpg4"]

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *