Chehre Ke Dano Ka Ilaj

ایکنی کے دانے اور نشان ختم کرنے کا طریقہ ! شا ہ نذیر
ایکنی کے دانے سے تقریباً ہر چودہ سے پچیس سال کے عمر کے لوگوں کو نکلتے ہیں ، یہ دانے زیادہ تر چہرے ، کمر اور کولہوں پر نکلتے ہیں۔ ان سے نجات کے لے مختلف کریمیں اور بہت سارے ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں جن سے بعض اوقات کوئی خاطرخواہ فرق نہیں پڑتا ۔
یہاں حکیم شاہ نذیر ایسا نسخہ بتارے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے بدن سے ایکنی کے دانے ختم ہوکر آپ کی اسکن بالکل پلین ہوجائے گی ۔

پہلا مرحلہ:
روزانہ پانچ دانے پنیر بوٹی ایک گلاس پانی میں رات کو بھگودیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں ۔
اکیس دن لگا تار یہ عمل دھرانا ہے ۔

دوسرا مرحلہ :
چنے کی دال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
سیپ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ(سیپیاں جو ساحل سمندر پر ہوتی ہے )
آکاش بیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

بنانے کا طریقہ :
تمام اجزاء کا پاؤڈر بناکر مکس کرلیں ۔

لگانے کا طریقہ :
۱۔ جتنا لگانا ہو وہ عرق گلاب میں نرم پیسٹ بناکر دانوں پر لگائیں ۔
۲۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
۳۔ چہرہ دھولیں ۔
۴۔پہلے ہی ہفتے میں 50فیصد تک دانے ختم ہوجائیں گے
۵۔مہینہ چالیس دن استعمال کریں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*