Chana Pulao Recipe In Urdu

چنا پُلاؤ

اجزاء:

•چاول_____ 500گرام
•اُبلے ہوئے سفید چنے_____ 300گرام
•کھانے کا تیل_____ آدھ کپ
•پیاز_____ 1 عدد
•سفید ثابت زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ثابت گرم مصالہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہری مرچ_____ 2 عدد
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پسی ہوئی_____ 1 کھانے کاچمچ
•آلو _____ 2 ابلے ہوۓ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•دہی_____ آدھ کپ
•ادرک_____ 5گرام
•ہرادھنیا_____ 5گرام
•پودینہ_____ 5گرام
•گرم پانی_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز،ثابت زیرہ ،ثابت گرم مصا لحہ اور ہری مرچ ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک ،لا ل مرچ پسی ہوئی ،آلو،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،دہی ،اُبلے ہوئے چنے، گرم پانی، ادرک ،دھنیا اور پودینہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں پانی ڈال کر اُبال لیں جب پانی آدھ رہ جائے تو چاول ڈال لیں اور تھوڑا پانی رہ جانے پر دم دیں۔
آخر میں ادرک ،ہرا دھنیااور پودینہ کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکا مزیدار چنا پُلاؤتیا ر ہے ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *