Beef Seekh Kabab Recipe In Urdu

بیف سیخ کباب (INGREDIENTS)
گائے کا قیمہ
1/2کلو گردے کی چربی
1/2پاﺅ ہرا دھنیا
1/4گٹھی پیاز
1عدد ہری مرچ
3-4عدد ادرک
1درمیانہ ٹکڑا پساگرم مصالحہ
1چائے کا چمچہ پسازیرہ
1چائے کا چمچہ پسا دھنیا
1چائے کا چمچہ نمک

METHOD
پہلے چوپر میں 1/2کلو گائے کا قیمہ
3-4عدد ہری مرچ
1درمیانہ ٹکڑا ادرک
1عدد پیاز اور 1/4گٹھی ہراد ھنیا شامل کرکے خوب اچھی طرح سے پیس لیں
ساتھ ہی 1/2پاﺅ گردے کی چربی بھی شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مزید پیسیں
پھر اس میں 1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ
1چائے کا چمچہ پسازیرہ
1چائے کا چمچہ پسادھنیا اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے مزید ایک سے دومنٹ تک پیس لیں
جب قیمے کا بالکل باریک پیسٹ بن جائے تو اسے ایک پیالے میں نکال لیں
اب ایک الگ پیالے میں برف والا ٹھنڈ ا پانی رکھیں
پھر ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی سے گیلا کرکے تھوڑا تھوڑا قیمہ سیخوں پر سیخ کباب کی طرح لپیٹنا شروع کریں
جب تما م سیخوں پر قیمہ لگ جائے تو ان تما م سیخوں کو ایک ساتھ انگیٹھی پر رکھیں اور آدھے آدھے منٹ کے بعد سائیڈ تبدیل کرتے جائیں
خیال رہے کہ کوئلے کی آگ زیادہ تیز نہ ہو
جب تمام اطراف میں اچھا گولڈن کلر آجائے تو گرما گرم کباب اُتار کر سرو کریں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*