Bachon Ki Khansi Ka Ilaj

سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام ، کھانسی ، ناک کا بہنا وغیرہ اور دیگر اسی طرح کے مسئلے مسائل کوئی نئی بات نہیں ۔ اس طرح کی بیماریاں چھوٹے بچوں پر زیادہ جلدی اثر کرتی ہیں ۔ آج ہم آپ کو پانچ ایسی چیزیں بتارہے ہیں جن کے استعمال سے آپ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ زکام سے نجات دے سکتے ہیں ۔
شہد :
شہد تو ویسے ہی شفاء کا خزانہ ہے ۔ یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں بھی آرام پہنچاتا ہے ۔

طریقہ استعمال :
ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس اور دو چائے کے چمچ شہد لے کر آپس میں مکس کردیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں ۔ شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے ۔ ایک گلا س نیم گرم دودھ لے کر حسب ذائقہ شہد لیں اور بچے کو دیں ۔

نوٹ :
ایک سال سے چھوٹے بچے کو شہد نہ دیں ۔
لیموں :
لیموں خشک کھانسی اور گلے کی سوزش میں بہت مفید ہے ۔ اس کے اندر پایا جانے والا وٹامن سی بچوں کے اندر وقوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور نزلہ زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔

طریقہ :
چار لیموں لیں، ان کا رس نکالیں ، رس اور چھلکوں کو ایک برتن میں ڈال لیں ۔ ایک کھانے کا چمچ ادرک بھی لے کر اسی برتن میں ڈال لیں ۔ اب اس برتن میں اُبلتا ہوا پانی ڈال لیں یہاں تک کہ یہ ساری چیزیں پانی میں بھیگ جائیں ۔ برتن کو ڈھک کر دس منٹ تک پڑا رہنے دیں اور اس کے بعدچھنی سے چھان کر ایک میں انڈیل لیں ۔ اب اس محلول میں برابر مقدارمیں نیم گرم پانی شامل کرکے اس کو پلٹا کر رکھ لیں ، ساتھ میں حسب ذائقہ شہد بھی ملالیں تاکہ ذائقہ اچھی طرح ہوجائے ۔ ایک دن میں دو سے تین مرتبہ بچے کو پینے کے لئے دیں ۔

نوٹ :
ایک سال سے کم عمر بچوں کے لئے شہد کی جگہ چینی استعمال کرلیں ۔
چکن کا سوپ :
چکن کا سوپ بھی ایک سال سے بڑے بچوں میں کھانسی اور نزلے کے لئے بہت مفید ہے ۔ یہ کھانسی سے نجات دیتا ہے اور سردی کے اثرات ختم کرنے میں مدددیتا ہے ۔

طریقہ :
سوپ گھر میں خود بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ چکن کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی شامل کرکے سوپ کو مزید فائدہ مند بنائیں ۔ گاجر ، پالک اور چقندر شامل کرسکتے ہیں ۔ دو سے تین مرتبہ سوپ بچوں کو پینے کے لئے دیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*