لیموں سے جوڑوں کے درد کا علاج
جوڑوں کے درد میں مبتلاء افراد اب پریشان ہونا چھوڑدیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایک ایسا نسخہ جس سے آپ سے تکلیف دہ مرض سے آسانی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔
قدرت نے لیموں میں بے شمار فوائد رکھے ہیں ۔
لیموں میں وٹامنز جیسے اے ، بی ون، بی 6، فولک ایسڈ ، فلیونائڈز ، پوٹاشیم، میگنیشیم ، فاسفورس اور کیلشم پایا جاتا ہے ، ماہرین کے مطابق لیموں کے چھلکے بھی پھل کی طرح نہایت مفید ہیں ۔
دودرمیانے سائز کے لیموں لے کر انہیں چھیل کر ان کے چھلکے گلاس کے جار میں ڈالیں ۔
اب جار کو مکمل طور پر زیتون کے تیل سے بھردیں ۔
جار کو اچھی طرح بند کردیں اور اس میں ہوا بالکل بھی داخل نہ ہوسکے ۔
اس جار میں 15دن تک پڑا رہنے دیں ۔
اب اس تیل کومتاثرہ حصہ پر لگانے سے درد میں بہت زیادہ کمی ہوجائے گی ۔