حکیم شاہ نظیر کا بتایا ہوا نسخہ آزمائیں اور عرق انساء کے درد میں آرام پائیں
جوڑوں کا درد ہمیں کسی کام کے قابل نہیں چھوڑتا اور اگر درد بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کر جائے اور عرقِ انساء کا مسئلہ ہو جائے تو ایسے میں حکیم شاہ نظیر کا بتایا ہوا گھریلو نسخہ اس درد میں آرام لا سکتا ہے۔
عرق انساء کے درد میں آرام کے لئے حکیم شاہ نظیر کا نسخہ
اجزاء
سورنجان شیریں 20 گرام
ستاور 50 گرام
زراوند مُجرق 50 گرام
اسگھند ناگوری 50 گرام
گوندھ پھلائی یا چیڑ
جڑ الائچی لکڑی 50 گرام
ترکیب
ان تمام اجزاء کو ایک دم باریک پیس لیں، پیس کر چھان لیں اور کسی بوتل میں بھر کر اسے فریج میں رکھ لیں، اب اسے دن میں دو مرتبہ ایک چائے کا چمچ صبح ناشتے سے پہلے اور رات کھانے سے پہلے ایک کپ دودھ یا پانی کے ساتھ پی لیں چند دِنوں میں درد میں واضح آرام آ جائے گا اور اسے دو سے ڈھائی مہینہ روزانہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے عرقِ نساء کا درد، جوڑوں کا درد مہروں کا درد سب دور ہو جائیں گے اور بہت آرام ملے گا۔