دو مہینے میں 10 کلو تک وزن گھٹانا چاہتے ہیں حکیم شاہ نذیر کا نسخہ اپنائیں اور کریں وزن آسانی سے کم
وزن کم کرنے کے لئے خواتین و مرد کئی جتن کرتے ہیں مگر اکثر دوائیاں ان کو نقصان بھی پہنچا دیتی ہیں اس لئے وزن کم کرنا ہے تو صرف ہربل ٹپس اپنانی چاہیئے اور ساتھ ورزش بھی کرنی چاہیئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ حکیم شاہ نذیر نے 2 ماہ میں 10 کلو تک وزن کم کرنے کے لئے کونسی جادوئی ہربل ٹپ بتائی ہے۔
وزن کم کرنے کی ٹپ
• چار چائے کا چمچ پہاڑی پودینہ لیں۔
• اب اس میں چار چائے کا چمچ کلونجی ڈالیں۔
• برگِ سداب (سفوفِ مہزل) چار چائے کا چمچ ڈالیں۔
• اب اس میں ایک چائے کا چمچ جائفل اور ایک چائے کا چمچ جاوتری لیں۔
• ان تمام اجزاء کو پیس کر یکجان کر لیں۔
• اب اس سفوف کو آدھا چائے کا چمچ صبح نہار منہ پانی سے اور آدھا چائے کا چمچ رات کھانا کھانے کے بعد پانی سے 2 ماہ تک استعمال کریں۔
• اس کے نتائج دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے یہ 2 ماہ میں آپ کے وزن کو بےحد کم کر دے گا۔