فاسٹ فوڈ کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا کہ یہ ہمارے جسم کے لئے بہت خطرناک ہے لیکن ماہرین نے اب اس کا ایسا خوفناک نقصان دریافت کیا ہے کہ اب آپ اسے ہاتھ لگانے سے بھی توبہ کرلیں گے۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے ایسے خطرناک کیمیکلز ہمارے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں جو کہ صابن اور اس طرح کی اشیاءبنانے کے دوران استعمال ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ کا سب سے بڑانقصان بانجھ پن ہے جو کہ مردوںمیں زیادہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نقصان کھانے میں نہیں بلکہ جس طریقے سے اسے تیار کیا جاتا ہے یعنی پراسیس کیا جاتاہے وہ طریقہ بیماریوں کو جنم دیتاہے۔تحقیق کار ایمی زوٹا کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں میں خوف وہراس پیدا نہیں کررہے لیکن تحقیق میں یہ نتائج بہت زیادہ خطرناک ہیں اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فاسٹ فوڈ کھانے کی عادات کو تبدیل کریں۔تحقیق کار ٹیم نے2003ءاور2010ءمیں کئے جانے والے وفاقی حکومت کے سروے سے 9ہزارلوگوں کا ڈیٹا لیا اور دیکھا کہ ان لوگوں نے گذشتہ24گھنٹوں میں کیا کھانا استعمال کیا تھااور ساتھ ہی ان کے پیشاب کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔تحقیق کاروں نے دیکھا کہ جن لوگوں نے فاسٹ فوڈ کھایا تھا ان کے جسم میں خطرناک کیمیکل کے آثار بہت زیادہ تھے ۔زوٹا کاکہنا ہے کہ ان کیمیکلز کی وجہ سے ذیابیطس ،الرجی سمیت بانجھ پن جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں لہذا فاسٹ فوڈ کے استعمال سے جتنا دور رہا جائے اُتنا ہی اچھا ہے۔