آپ نے کیلوں کو پیٹ ٹھیک کرنے کے لئے تو استعمال کیا ہوگا لیکن ااج ہم آپ کو کیلوں کا ایک ایسا استعمال بتائیں گے کہ جس کی وجہ سے آپ شدید کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
اجزاء:
دو کیلے درمیانے سائز کے
اُبلا ہو ا پانی ۔۔۔۔۔400ملی لیٹر
شہد یا چینی ۔۔۔۔۔۔دو چمچ(شہد کی صورت میں اسے پانی اُبالنے کے بعد ڈالیں )
طریقہ :
۱۔کیلوں کو کسی چمچ یا کانٹے کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں (چمچ اور کانٹا لکڑی کا بنا ہو)
۲۔اب اس میں چینی ڈالیں اور اچھی طرح پیسیں اور اگر شہد ڈالنے کا اراداہ ہوتو شہد کو آخر میں ڈالیں ۔
۳۔ اب اس میں اُبلا ہوا پانی ڈالیں اور تیس منٹ تک پڑا رہنے دیں ۔
۴۔ چھان کو اس محلول کو دن میں چار بار استعمال کریں ۔
۵۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کی کھانسی ختم ہو جائے گی۔