Aloo Palak Recipe

آلو پالک

Aloo Palak

آلو پالک

اجزاء:

تازہ پالک آدھ کلو
آلو آدھ کلو
تیل چار کھانے کے چمچ
پیاز باریک کٹا ہوا ایک عدد
لہسن چار جوئے
تازہ ادرک کترا ہوا ایک انچ
تازہ سبز مرچ باریک کٹی ہوئی دو عدد
خشک لال مرچ کٹی ہوئی دو عدد
زیرہ (ثابت) ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر باریک کٹے ہوئے دو عدد
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

آلوؤں کو دھو کر چار ٹکڑے کر لیں۔ پالک چن کر کاٹ لیں ۔ تیل گرم کریں اور آلوؤں کو براؤن کر لیں۔ ایک چمچ کے سوا باقی تمام تیل نکال دیں اور اس میں زیرہ، ادرک، لہسن، سرخ مرچ ، پیاز، سبز مرچیں اور لال مرچ کٹی ہوئی فرائی کر یں۔ جب پیاز سنہری ہونے لگیں تو آلو اور نمک شامل کر یں اور اتنی دیر تک پکائیں جب تک کہ آلو گل جائیں۔ پالک شامل کر یں اور اچھی طرح مکس کر یں، جب پالک گل جائے تو اس پر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور گرم گر م کھائیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *