Afghani Kabab Recipe In Urdu

افغانی کباب ٹماٹر گریوی کے ساتھ (INGREDIENTS)
گائے کا قیمہ ایک کلو باریک پسا ہوا
ہری مرچ دس عدد باریک کٹی ہوئی
ثابت کا لی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ گدری گدری پیس لیں
پیازدرمیانی دوعدد
آملیٹ کی طرح کاٹ لیں
ٹماٹر ایک کلو ابال کر پیس لیں
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک پیالی

METHOD
سب سے پہلے قیمے میں کٹی ہوئی پیاز، آدھی ہری مرچ، کالی مرچ، اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں پھر چار حصے کر کے بڑے بڑے پیڑے بنا لیں ایک بڑے اور پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگا کر ان پیڑوں کو اچھی طرح سے سینک لیں جب اچھی طرح سینک جائیں تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں پھر باریک باریک قتلے کاٹ لیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر کے ابلے ہوئے ٹماٹر بقیہ ہری مرچ، کالی مرچ، اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے ہوئے ہیں انہیں فرائنگ پین میں تل کر ٹماٹروں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں گرم گرم روغنی نان کے ساتھ سرو کر یں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*