آم کی گھٹلی کولیسٹرال سمیت کئی امراض کا سستا علاج ہے

آم کی گھٹلی کولیسٹرال سمیت کئی امراض کا سستا علاج ہے

آم کی گھٹلی کولیسٹرال سمیت کئی امراض کا سستا علاج ہے آم کی گٹھلی ان لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کا قدرتی علاج کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ آم کھانے کے بعد اس کی گٹھلی پھینک دیتے ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں۔ کیونکہ یہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ آم کی گٹھلی کھا کر آپ جسم میں کولیسٹرول کنٹرول کرنے کیساتھ اور کئی فائدے حاصل کر سکتے ہیں آئیے اس آرٹیکل میں جانتے ہیں کہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ آم کی گٹھلی کے دیگر فوائد کیا ہیں۔ امراض معدہ صرف آم ہی نہیں اس کی گٹھلی بھی آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر آپ آم کی گٹھلی کھاتے ہیں تو یہ جہاں آپ کے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے وہاں آپ کے نظام ہضم ہو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے خاص طور پر دائریا میں اس کا استعمال بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے اور اس کام کے لیے آم کی گھٹلی کو دھوپ میں سُکھا لیں اور بعد میں پیس کر اس کا پاوڈر بنا لیں اور ایک سے دو گرام پاوڈر شہد کیساتھ استعمال کریں۔۔ بلڈ شوگر طبیب حضرات کا ماننا ہے کہ آم کی گٹھلی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک بہت ہی فائدہ مند خوراک ہے کیونکہ یہ خون میں بڑھے ہُوئے شوگر لیول کر کنٹرول کر سکتی ہے اور ذیابطیس کے مرض سے پیدا ہونے والی پیچدیگیوں میں فائدہ دیتی ہے اور ساتھ ہی موٹاپے کو بھی کم کرتی ہے اور موٹاپا ذیابطیس کے پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ دل اور کولیسٹڑال جسم میں کولیسٹرال کا بڑھنا دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا بڑا سبب ہے کیونکہ یہ کولیسٹرال دل میں خون لیجانے والی نالیوں میں جم جاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک جیسی بیماری کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔ آم کی گھٹلی جسم میں دوران خون کو بہتر بناتی ہے اور بُرے کولیسٹرال کو کم کرتی ہے۔ آم کی گھٹلی کا تھوڑی مقدار میں روزانہ استعمال ہاپر ٹینشن کی بیماری کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور چونکہ دل کی بیماریاں ہمارے نروس سسٹم سے منسلک ہیں چنانچہ اس سے بھی ان بیماریوں کے پیدا ہونے کے خدشات کم ہوتے ہیں۔ چہرے کے کیل مہاسے آم کی گھٹلی سے آپ چہرے کے کیل مہاسوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں اسکے لیے اسے پیس لیں اور ٹماٹر کی پیسٹ میں شامل کر کے اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں یہ چہرے سے بلیک ہیڈز اور ایکنی کا خاتمہ کرے گی اور چہرے کو ہشاش بشاش بنا کر اس کی چمک دمک میں اضافہ کرے گی۔ جلد کی صحت آم کی گھٹلی کا تیل جلد کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں ہے اور اسی وجہ سے بہت سی کاسمیٹک کمپنیاں اس گھٹلی کے تیل کو اپنی پروڈکٹس میں استعمال کرتی ہیں۔ آم کی گھٹلی کا تیل خشک جلد کی نمی کو بحال کرتا ہے اور چونکہ یہ زیادہ گریسی نہیں ہوتا لہذا یہ بلکل کسی مہنگے لوشن جیسے ہی کام کرتا ہے۔ دانتوں کی صفائی آم کی گھٹلی کے پاوڈر کو پیس کر رکھ لیں اور دانت صاف کرتے وقت اس پاوڈر کو برش پر لگا کر دانتوں پر ملیں یہ دانتوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی صحت کو بھی بہتر بنائے گا۔ خشکی سکری جی ہاں آم کی گھٹلی کا تیل خشکی اور سکری جیسے امراض کا جڑ سے خاتمہ کر دیتا ہے بس نہانے سے پہلے اس کے تیل سے اچھی طرح سر کی مالش کریں اور پھر بعد میں کسی ہربل شیمپو سے سر کو دھو ڈالیں سر کی کی جلد سے خشکی ختم ہو جائے گی اور بال بھی مضبوط ہوں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *