اخروٹ… انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید

اخروٹ… انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید
ہمارے ہاں خشک میوہ جات خوب شوق سے کھائے جاتے ہیں۔یہ نا صرف مزیدار بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔خشک میوہ جات میں بہت سے میوہ شامل ہیں مگر بات صرف اخروٹ کی کیجائے تو یہ طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے۔اخروٹ غذائیت سے بھرپورمیوہ ہے ۔ اس کی بھنی ہوئی گری کھانے سے کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق اخروٹ کا استعمال ذہنی نشوونما کے لیے مفید ہے۔

اس سے جسمانی تھکان بھی دور ہوتی ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق ان میں موجود پروٹینز، وٹامنز، منرلز اور فیٹس جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔علاوہ ازیںیہ بلڈ پریشر اور امراضِ قلب میں بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔مگر ان کا استعمال اعتدال سے کیا جائے تو ہی فائدہ مند ہے

بشکریہ جنگ نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *