کھانوں میں میوہ جات کا استعمال

کھانوں میں میوہ جات کا استعمال
خشک میوہ جات قدرت کی عطا کردہ نعمت ہیں، جن کا اعتدال کے ساتھ استعمال انسان کو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ خشک میوہ جات میں مونگ پھلی،بادام، پستہ، کاجو،کشمش، اخروٹ، انجیر اور چلغوزے شامل ہیں۔ موسمِ سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ موسم کی مناسبت سے اپنے معمولات میں تبدیلی لائیں کیونکہ موسم تبدیل ہونے سے انسان کے طبعی رجحانات، فطری میلانات اور جسمانی ضروریات میں بھی تبدیلی واقع ہو جاتی ہے۔ خشک میوہ جات جسم کو حرارت پہنچانے کا قدرتی اور سادہ ذریعہ ہیں۔

ان قدرتی غذائوں میں ہمارے لیے بیماریوں سے حفاظت اور شفایابی کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ موسم کی مناسبت سے متوازن غذائوں کا استعمال ہمیں ایک بڑی حد تک ضدی اور موذی امراض (کینسر ،امراض قلب اور کولیسٹرول) سے محفوظ رکھتا ہے۔ موسم سرما میں انسان کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کار کردگی کے لحاظ سے نظامِ انہضام خوراک کو زیادہ سے زیادہ ہضم کرنے کے قابل ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موسم ِ سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال نہ صرف صحت کو بحال اور قائم رکھتا ہے بلکہ کئی جسمانی عوارض سے چھٹکارا بھی دلاتا ہےب

بشکریہ جنگ نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *