چاکلیٹ…. ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ
بچے ہوں یا بڑے سبھی چاکلیٹ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔ میٹھی چیزوں میں سب سے زیاد ہ مقبول چاکلیٹ کتھئی اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ایک لذیذ اور آسان غذا کے طور پر جانی جاتی ہے۔ چاکلیٹ ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے اور انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ سائنسی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ طبی حوالوں سے بھی انتہائی مفید ہے بالخصوص ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہےاور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں بھی مددگار ہے ۔
براؤن چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں بھی70فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔یہ جسم میں موجود پولی فینول کو بھی بڑھاتی ہے جس سے خون میں آکسیجن کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ اسے ان گنت میٹھے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے
بشکریہ جنگ نیوز