نزلہ زکام ہو یا معدہ کے مسائل، کسی بھی بیماری سے نمٹنے کے لیے مضبوط قوت مدافعت کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگرچہ ویکسین، دوائیں اور فراہم کیا گیا علاج مریض کے جسم کو بیکٹیریا اور وائرس سےنجات دلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، تاہم مدافعتی نظام اس تمام بوجھ کو برداشت کرنے کی قوت حتیٰ کہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایک تندرست جسم کے لئے طاقتور مدافعتی نظام بے حد ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ انسان کیا کھاتا ہے، کیا پیتا ہے، کتنی ورزش کرتا ہے، یہ سب چیزیں قوّت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر آپ فوری طور پر قوت مدافعت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو ذیل میں دیے گئے قدرتی اجزا کا استعمال آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
بشکریہ جنگ نیوز