بہتر صحت کیلئے پورا سال خشک میوہ جات کا استعمال
ہمارے یہاں خشک میوہ جات یعنی ڈرائی فروٹ کااستعمال عموماً موسم سرما میں زیادہ کیا جاتا ہے، تاہم اسے پورے سال اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ مناسب مقدار میں خشک میوہ جات کا استعمال ہر موسم میں بہترین نتائج دے سکتا ہے۔ یہ ایک ایسی نعمت ہے، جو صحت مند جسم اور صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
ہالینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کیا جائے تو مختلف بیماریوں کے باعث جلد اموات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہی نہیں، ماہرین کی رائے میں خشک میوہ جات کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین مخصوص میوہ جات کو روزانہ کی غذا میں استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں
بشکریہ جنگ نیوز