سبز چائے

سبز چائے :
سبز چائے دوران خون بڑھاتی ہے ۔ یہ ٹھنڈے پیروں کے لئے بہت مفید ہ ے۔ اس کے اندر موجود دیگر اجزاء جسم کو گرم رکھنے میں بہت مددگار ہیں ۔

طریقہ استعمال :
روزانہ تین کپ سبز چائے پئیں ۔ ویسے تو آج کل بازار میں کئی اقسام کی سبزچائے دستیاب ہیں لیکن آپ اس کو گھر پر بھی بنا سکتے ہیں ۔
ادرک کا مشروب :
ادرک کا استعمال جسم میں خون کی سپلائی کو بہتر بناتا ہے ۔ اس میں پائے جانے والے مرب اجزاء جسم کو گرم رکھتے ہیں اور پیروں کو ٹھنڈ سے بچاتے ہیں ۔

طریقہ استعمال :
ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی ادرک لے کر دو کپ میں اُبال لیں ۔ اس کے بعد چھان کر ایک کپ میں ڈالیں ، تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ یہ مشروب پئیں ۔
آئرن کی مقدار بڑھائیں :
آئرن کی کمی میں اکثر ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوجاتے ہیں ۔ آئرن کی کمی ختم کرنے کے لئے آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں ۔ سیب ، کھجور ، پالک ، سرخ گوشت اور بادام کا استعمال کریں ۔ بہتر مشورے کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرکے آئرن سپلیمنٹ کے بارے میں معلوم کریں اور یہ کہ کتنی ڈوز لینی ہے کیونکہ آئرن کی ضرورت زیادہ مقدار میں بھی نقصان دہ ہے ۔
گرم تیل سے مساج :
گرم تیل سے مساج کرنا پیروں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے ۔ مساج پیروں میں خون کا دوران بہتر کرتا ہے اور ان کو حرارت پہنچاتا ہے ۔ ریگولر مساج پیروں کی مستقل طور پر صحت مند رکھتا ہے ۔

طریقہ استعمال :
مساج کرنے کے لئے مختلف قسم کے تیل استعمال کئے جاسکتے ہیں جیسے تل کا تیل ، زیتون یا ناریل کا تیل ، البتہ زیتون کا تیل سب سے بہتر ہے ۔ ہلکا سا گرم کریں اور انگلیوں سے نرم مساج کریں ۔ مساج کے بعد موزے پہن لین ۔ روزانہ سونے سے پہلے یہ مساج کریں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*